ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں وکشمیر اور آسام کی صورتحال پر وزیراعظم قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ طلب کریں

جموں وکشمیر اور آسام کی صورتحال پر وزیراعظم قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ طلب کریں

Thu, 02 Aug 2018 01:18:03    S.O. News Service

جموں: یکم/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ اوراسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے قومی یکجہتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کرنے پر زور دیا جس سے تمام قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیکر جموں وکشمیر ، آسام او ر دیگر ریاستوں کی سیکورٹی کو لاحق خطرات پرتبادلہ خیال کرکے اس کا حل نکالا جاسکے۔پنتھر س سربراہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار برس سے جب سے مودی جی نے حکومت ہند کی ذمہ داری سنبھالی ہے تب سے قومی یکجہتی کونسل قائم ہی نہیں کی گئی۔یہ حیرت کی بات ہے کہ وزیراعظم مودی قومی یکجہتی کونسل قائم کرنے کو نظرانداز کررہے ہیں اور اس معاملہ پر کوئی جواب بھی نہیں دے رہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نے قومی یکجہتی کونسل قائم کی تھی اور یہ سلسلہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے وقت تک جاری رہا۔پنتھرس سربراہ نے وزیراعظم پر قومی یکجہتی کونسل قائم کرنے کے لئے زور دیا جس سے ملک کی تمام قومی ، علاقائی جماعتوں اور طبقات کے نمائندوں کی شرکت سے ملک کو درپیش مسائل کا حل نکالا جاسکے ۔ یہی راستہ ہے سماج کے تمام طبقات اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی یکجہتی کو مضبوطی فراہم کرنے کا۔


Share: